Ads

منی لانڈرنگ کیس؛ شہباز شریف کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

 لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں نیب کی جانب سے شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

نیب لاہور کے مطابق شہباز شریف نے متعدد بے نامی اکاؤنٹس سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی، تحقیقات کے مطابق شہباز شریف نے اپنے فرنٹ مین، ملازمین اور منی چینجرز کے ذریعے اربوں روپے کے اثاثے بنائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کرلیا

نیب لاہور کا کہنا ہے کہ 1990 میں شہباز شریف کے اثاثوں کی مالیت 21 لاکھ تھی تاہم 1998 میں ان کے اور ان کی اولاد کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ 8 لاکھ ہوگئی، شہباز شریف اور ان کے صاحبزادوں نے 2008 سے 2018 تک 9 کاروباری یونٹس قائم کیے، شہباز شریف کے خلاف اسٹیٹ بینک کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر انکوائری شروع کی۔

شہباز شریف کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، جوڈیشل کمپلیکس کو آنے اور جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے جب کہ کارکنوں کو روکنے کے لیے خاردار تاریں اور بیریئر لگاکر واٹر کینن بھی پہنچا دی گئی ہے۔

The post منی لانڈرنگ کیس؛ شہباز شریف کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3mTWMOa
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment