Ads

شہباز شریف کی کراچی آمد، بلاول سے ملاقات متوقع

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف  دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ شہباز شریف ایربلیو کی پرواز سے کراچی پہنچے ان  کے ہمراہ احسن اقبال اور مریم اورنگزیب بھی ہیں۔

ذرائع کے مطابق  پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماؤں کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات متوقع ہے جس میں شہباز شریف اور پیپلزپارٹی قیادت سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرے گی۔

شہبازشریف دورہ کراچی کے دوران گلشن اقبال میں اپارٹمنٹ کی دیوار گرنے سے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کریں گے، منظور کالونی میں عمائدین اور پارٹی کارکنان سےملاقات کریں گے، (ن) لیگ کے رہنماؤں کے مطابق شہباز شریف نے 2018 کے عام انتخابات میں بلدیہ ٹاؤن سے بھی حصہ لیا تھا، اس لئے وہ بلدیہ ٹاؤن  اور ضلع غربی کا بھی دورہ کریں گے جب کہ وہ  لیگی رہنماؤں کےساتھ مشاورتی اجلاس کریں گے۔

اپنے دو روزہ دورے کے دوران شہبازشریف ایدھی فاؤنڈیشن کے رہنما فیصل ایدھی سے بھی ملاقات کریں گے، جب کہ پارٹی رہنماؤں کے مطابق وہ ایک روز کراچی میں قیام کے بعد جمعرات کو واپس لاہور روانہ ہوں گے۔

The post شہباز شریف کی کراچی آمد، بلاول سے ملاقات متوقع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2YYUy5I
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment