Ads

موٹروے زیادتی کیس؛ مرکزی ملزم عابدعلی کانام بلیک لسٹ میں شامل

اسلام آباد: ایف آئی نے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور پولیس نے موٹروے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم عابد علی کے بیرون ملک فرار کے خدشے کے پیش نظر ایف آئی اے کو سفارش کی تھی جس کے بعد ایف آئی اے نے عابد علی کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:  تفتیشی ٹیمیں 7 روز بعد بھی مرکزی ملزم کو نہ پکڑ سکیں

ایف آئی اے نے ملزم کےکوائف ملک بھر کے ایئرپورٹس اور بارڈر سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر ارسال کردیے ہیں۔ ملزم کا دوسرا ساتھی شفقت پہلے ہی گرفتار ہوچکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے حوالے سے کسی جگہ بھی اطلاع ملے تو فوری طور پر ہیڈ کواٹر اور لاہور پولیس کو آگاہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: عابد اور شفقت کا ایک اور ساتھی گرفتار

واضح رہے کہ سانحہ گجر پورہ کے 7 روز بعد بھی اجتماعی زیادتی کا مرکزی ملزم عابد علی حراست میں نہ آ سکا۔ تفتیش کار ملزم کی گرفتاری کے لئے دوسرے شہروں میں بھی چھاپے مار رہے ہیں لیکن تاحال سفاک ملزم گرفت میں نہ آسکا۔

پس منظر؛

گجر پورہ کے علاقے میں موٹروے پر ایک ہفتے قبل انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا تھا جہاں پر مدد کے انتظار میں کھڑی ثنا نامی خاتون کو دو افراد نے اس کے بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور خاتون سے ایک لاکھ نقدی ، 2 تولے طلائی زیورات، ایک عدد برسلیٹ، گاڑی کا رجسٹریشن کارڈ اور 3 اے ٹی ایم کارڈز لے کر فرار ہو گئے تھے۔

The post موٹروے زیادتی کیس؛ مرکزی ملزم عابدعلی کانام بلیک لسٹ میں شامل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/33ATzu7
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment