Ads

عبداللہ شاہ غازی مزار کے اطراف سڑکوں پر قبضے کا انکشاف

 کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے اطراف میں گلیوں اور سڑکوں پر قبضے کے خلاف درخواست پر سندھ حکومت، چیف سیکریٹری، سندھ بلدنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر اداروں کو نوٹس جاری کردیے۔

سندھ ہائیکورٹ میں عبداللہ شاہ غازی کی مزار کے اطراف میں گلیوں اور سڑکوں پر قبضے کیخلاف درخواست کی سماعت پر درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ باغ ابن قاسم کے کچھ حصے پر قبضہ کرلیا گیا ہے، گلیوں اور سڑکوں کی بندش سے مزار پر جانے والے زائرین کو بے حد مشکلات کا سامنا ہے، گلیوں اور سڑکوں کو بند کرکے ان پر تعمیرات کردی گئی ہیں، سپریم کورٹ نے شہر بھر میں بیریئرز اور رکاوٹیں لگا سڑکوں اور گلیوں کو بند کرنا غیر قانونی قرار دیا تھا۔

عدالت نے سندھ حکومت، چیف سیکریٹری، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 4 ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

The post عبداللہ شاہ غازی مزار کے اطراف سڑکوں پر قبضے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3cClIow
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment