لاہور: مناواں میں بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
مناواں لاہور کے علاقے باٹا پور میں بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم حذیفہ نے 12 سالہ ریحان کو زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا-
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ 12 سالہ ریحان ولد ہارون ولد واہگہ میں اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کرتا تھا، 26 اگست کو وہ کھیلنے گیا مگر کچھ دیر بعد کھیتوں سے اس کی لاش ملی، پولیس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے، دو ہفتوں کی محنت کے بعد پولیس نے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا اور دوران تفتیش حذیفہ نامی ملزم نے اقرار جرم کرلیا ہے۔
پولیس نے ڈی این اے سیمپل فرانزک سائنس ایجنسی کو بھجوادیا دیا ہے، فرانزک کی رپورٹ جلد موصول ہوجائے گی اور تفتیش کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
The post لاہور میں بچے سے زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/33muSBq
0 comments:
Post a Comment