Ads

نجوم کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

برج حمل
سیارہ مریخ،21 مارچ تا20اپریل
یہ ہفتہ کئی طرح کی اچھی خبریں لارہا ہے، پسند کی جگہ رشتہ ہونے کے امکانات ہیں، محبوب اور اولاد سے خوشیاں مل سکتی ہیں، آپ کی روزانہ کی مصروفیات اور بزنس میں کچھ مسائل کا اندیشہ ہے، اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں۔

برج ثور
سیارہ زہرہ،21اپریل تا 20 مئی
سوموار کا دن گھر، کیریر اور قریبی رشتوں سے خوشیاں ملیں گی، گھر کی تزئین وآرائش ہوسکتی ہے، آخری دنوں (ہفتہ اتوار) سفر کا امکان ہے اور بیرون ملک رابطے بڑھیں گے۔ بزنس پھلتا پھولتا نظر آتا ہے۔

برج جوزا
سیارہ عطارد،21مئی تا 21 جون
محبوب شخصیت سے رابطہ ہوسکتا ہے، آپ کی مالی پوزیشن بہتر ہوتی دکھائی دیتی ہے، وراثتی فائدے بھی ہوسکتے ہیں، کوئی غیرمتوقع مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔
آپ کی صحت کے کچھ مسائل ہوسکتے ہیں، کوئی پرانا مرض تکلیف دے ہوسکتا ہے۔

برج سرطان
سیارہ قمر،22جون تا 23 جولائی
تعلقات کے خانے میں خاصی رونق لگی نظر آتی ہے، جائز وناجائز میں تمیز ضرور رکھیں، تاکہ کسی پریشانی کے سامنا نہ ہوجائے، آپ کی مالی حالت میں بہتری آئے گی، جاب یا کیریر میں کوئی اہم تبدیلی ہوسکتی ہے۔

برج اسد
سیارہ شمس،24جولائی تا 23 اگست
بچوں کی صحت کا خیال رکھیں، محبوب سے تلخی ہوسکتی ہے، اس ہفتے آپ کا سفر ہونے کے واضح اشارے مل رہے ہیں، جاب یا بزنس میں کچھ تبدیلیاں ہونے کا امکان ہے، خصوصاً بیرون ملک یا دوسرے شہر سے متعلق کوئی اہم فیصلہ ممکن ہے۔

برج سنبلہ
سیارہ عطارد،24 اگست تا 23 ستمبر
غیرمتوقع لاٹری نما کوئی فائدہ ہوسکتا ہے، لیکن آپ کے آمدن کے خانے میں سورج ہونے کی وجہ پیسہ آئے گا اور چلا جائے گا، ہفتہ اور اتوار آپ اخراجات پر قابو کرنے کی کوشش کریں گے سفر اور رابطے بڑھیں گے۔

برج میزان
سیارہ زہرہ،24 ستمبر تا 23اکتوبر
من پسند جگہ رشتہ طے پاسکتا ہے، آپ کا محبت اور شادی کا خانہ متحرک ہے، اور یہ تعلق کوئی پرانا بھی ہوسکتا ہے یا کوئی بڑا بہن بھائی اس سلسلے میں مدد کرسکتا ہے، گلے اور سانس لینے والی نالیوں میں کوئی مسئلہ ہوسکتا ہے۔

برج عقرب
سیارہ پلوٹو،24 اکتوبر تا 22 نومبر
ذہن پر محبت اور اولاد سوار رہے گی، گھر کے کچھ امور میں مصروفیت میں وقت گزرے گا۔ بیرون ملک یا آن لائن بزنس میں کوئی اہم پیش رفت ہوتی نظر آتی ہے، صحت کا خیال رکھیں، نظامِ اخراج میں کوئی مسئلہ ہوسکتا ہے۔

برج قوس
سیارہ مشتری،23 نومبرتا 22 دسمبر
اچانک واقعات کروانے والا سیارہ (چاند) آپ کے اولاد، محبوب اور دولت کے گھر میں چودھویں کی چمک پڑے گی یہ وقت انتہائی اہم ہوسکتا ہے۔ مذکورہ بالا امور میں اچھی خبریں ملنے کی امید ہے۔

برج جدی
سیارہ زحل،23 دسمبر تا 20 جنوری
آپ اس ہفتے محبت میں دامِ فریب میں آسکتے ہیں، کوئی جذباتی منظر ہوسکتا ہے۔
آپ کے کیریر سے متعلق کوئی اہم پیش رفت ہوتی دکھائی دیتی ہے، اولاد اور محبوب سے کچھ شکایات ہوسکتی ہیں، اپنی عزت کا خیال خود رکھیں۔

برج دلو
سیارہ یورنیس،21 جنوری تا 19 فروری
سفر کا خانہ خاصا متحرک ہے، اگرچہ ایک عرصے سے آپ کا وقت گھر اور تنہائی میں گزر رہا ہے لیکن اس ہفتے رابطوں کا خانہ رونق لگارہا ہے۔ ہفتے اور اتوار کو کوئی اہم کال آسکتی ہے۔

برج حوت
سیارہ نیپچون،20 فروری تا 20 مارچ
آپ کی مالی پوزیشن مزید بہتری کی طرف جارہی ہے، پراپرٹی اور زمیں سے منسلک کاموں سے فائدہ ہوگا، کچھ کام اچانک ہوں گے اور کچھ مسائل اچانک آپ کے کام میں رکاوٹ بھی بن سکتے ہیں۔

The post نجوم کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/341N2ZN
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment