Ads

سندھ حکومت کی جانوروں کیلیے مچھر دانیاں خریدنے کی تیاری

 کراچی: محکمہ لائیو اسٹاک نے جانوروں کے لیے ساڑھے 22 کروڑ روپے مالیت کی مچھر دانیاں خریدنے کی تیاری کر لی۔

سندھ کے محکمہ لائیو اسٹاک نے سیلاب اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں جانوروں کے تحفظ کے لیے ساڑھے بائیس کروڑ روپے مالیت کی مچھر دانیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مچھر دانیوں کی خریداری سے متعلق سمری منظوری کے لیے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو ارسال کردی گئی ہے۔

سمری میں کہا گیا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں جانوروں کی خوراک، ادویات، ویکسین، مچھر دانیاں اور جانوروں کے چارے کے لیے ساٹھ کروڑ روپے سے زائد درکار ہیں، ارسال کردہ سمری کے مطابق جس میں سے ساڑھے بائیس کروڑ روپے کی پچیس ہزار مچھر دانیاں، تین ہزار پولٹری فیڈ کے بیگز، چالیس لاکھ ویکسین کے ڈوز، چالیس لاکھ جانوروں کے لیے ادویات اور دیگر اشیاشامل ہیں۔

The post سندھ حکومت کی جانوروں کیلیے مچھر دانیاں خریدنے کی تیاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GjmgUn
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment