دبئی: ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل 1000 ٹی 20 چھکے جڑنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
کرس گیل نے راجستھان رائلز سے آئی پی ایل میچ میں کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کے دوران 1000 ٹی 20 چھکے جڑنے کا سنگ میل عبور کیا، گیل نے 63 بالز پر 99 رنز کے دوران 8 چھکے لگائے،وہ آخری اوور میں جوفرا آرچر کی گیند پر کلین بولڈ ہونے کی وجہ سے آئی پی ایل میں اپنی ساتویں سنچری مکمل نہیں کرپائے۔
ٹی 20 میں سب سے زیادہ چھکوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود کیرون پولارڈ نے اب تک 690 چھکے جڑے ہیں۔
The post کرس گیل 1000 ٹی 20 چھکے جڑنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/324nNG2
0 comments:
Post a Comment