Ads

حدیقہ کیانی کا بیٹے کی 15 ویں سالگرہ پرخوبصورت پیغام

کراچی: پاکستان کی پاپ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے بیٹے کی 15 ویں سالگرہ پرچند خوبصورت تصاویرشیئر کرنے کے ساتھ بہت خوبصورت پیغام بھی دیا ہے۔

آج سے 15 سال قبل حدیقہ کیانی نے زلزلے کے باعث یتیم ہونے والے بچے کو گود لے کرانسانیت کی مثال قائم کی تھی۔ گزشتہ روزیہ ننھا بچہ پورے 15 برس کا ہوگیا۔

اس موقع پرحدیقہ کیانی نے اپنے بیٹے ناد علی کی بچپن کی اورحال کی چند خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 برس قبل اللہ نے مجھے بیٹے سے نوازا تھا۔ آج وہ چھوٹا سا بچہ جوان ہوکرایک نرم دل، انسانیت سے محبت کرنے والا انسان بن گیا ہے جس کے دل میں ہمارے سیارے کے لیے بہت احترام ہے۔

حدیقہ کیانی نے اپنے بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ناد علی ہمیشہ اپنی ماں کو فخرکراتے رہنا۔

واضح رہے کہ آج سے 15 برس قبل بالاکوٹ میں آنے والے خوفناک زلزلے کے باعث جہاں سینکڑوں گھراجڑے تھے وہیں کئی بچے اپنے ماں باپ سے ہمیشہ کے لیے بچھڑکریتیم ہوگئے تھے۔ ناد علی بھی ان بچوں میں سے ایک بچہ تھا جو زلزلے سے صرف چار روز قبل پیدا ہوا تھا اوردنیا میں آنے کے محض چار روز بعد ہی اس نے اپنے والدین کو کھو دیا تھا۔

اس دوران حدیقہ کیانی ایدھی چائلڈ ہوم میں بچوں کو عیدی دینے گئی تھیں جہاں انہوں نے اس بچے کی کہانی سنی تو جذبات پرقابونہ رکھ سکیں اور بالآخر انہوں نے اسے اپنانے کا فیصلہ کیا۔

حدیقہ کیانی نے بچے کو گود لینے کے ساتھ صاحب حیثیت لوگوں سے بھی زلزلے میں یتیم ہوجانے والے بچوں کوگود لینے کی درخواست کی تھی۔

The post حدیقہ کیانی کا بیٹے کی 15 ویں سالگرہ پرخوبصورت پیغام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SjyHSQ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment