Ads

او لیول کے امتحانات میں بدنظمی، ایک دن میں 2 پرچے لیے گئے

 کراچی:  کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کے تحت او لیول کے امتحانات کا آغاز ہوگیا، ایک دن میں 2 پرچے لیے گئے جب کہ دو پرچوں کے درمیانی وقفے میں طلبہ کو ہوٹل کے باہر دھوپ میں کھڑا کردیا گیا۔

کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کے تحت کراچی کے مختلف ہوٹلوں میں طلبہ کے او لیول کے امتحانات لیے گئے۔ کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن انتظامیہ نے امتحانی شیڈول میں طلبہ کے ایک دن میں دو پرچے رکھے جبکہ دو پرچوں کے درمیانی وقفے میں تمام طلبہ اور والدین کو ہوٹل کے ہال سے نکال کر باہر دھوپ میں کھڑا کردیا گیا، طلبہ اور والدین کے بیٹھنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کوئی بندوبست بھی نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے طلبا اور والدین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

والدین اور طلبہ گھنٹوں دھوپ میں کھڑے دوسرے پرچے کے وقت کا انتطار کرتے رہے اور اس دوران سماجی فاصلوں کو بھی برقرار نہیں رکھا جاسکا تاہم وزیر تعلیم سندھ سعید غنی اور شہری انتظامیہ کی جانب سے بھی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

وزیر تعلیم یا کوئی تعلیمی افسر کورونا ایس او پیز پر عمل کے حوالے سے جائزہ لینے نہیں پہنچا، اس موقع پر طالبعلموں کے  والدین کا کہنا تھا کہ طلبہ کو اگلے پرچے کی تیاری کے بجائے دھوپ میں کھڑا ہونا پڑ رہا ہے۔

فائیو اسٹار ہوٹلوں میں امتحانات کرانے کے نام پر کیمبرج انتظامیہ نے بھاری فیسیں وصول کی ہیں اور امتحانات کے دوران کورونا ایس او پیز کا بھی خیال نہیں رکھا جارہا ہے۔

The post او لیول کے امتحانات میں بدنظمی، ایک دن میں 2 پرچے لیے گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HQC2ab
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment