لاہور: قومی ٹی20کپ میں دہلیز پر پہنچا کرفتح نے سندھ سے منہ موڑ لیا جب کہ اعصاب شکن معرکے میں بلوچستان نے2رنز سے میدان مار لیا۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں بلوچستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اویس ضیا25رنز بناکر آؤٹ ہوگئے،امام الحق 10اور عمران بٹ 18رنز کی مزاحمت کرپائے،تیسری وکٹ 76پر گری، کپتان حارث سہیل(25) نے ٹوٹل 143تک پہنچایا،اس کے بعد بسم اللہ خان کی اننگز بھی 58پر ختم ہوگئی،اوپنر نے 42گیندوں پر4چوکے اور 3چھکے لگائے، عماد بٹ 5، عمران فرحت 9اور عمید آصف 3رنز کا اضافہ کرپائے،اسامہ میر 10اور یاسر شاہ 2پر ناٹ آؤٹ رہے۔
بلوچستان نے 8وکٹ پر 180کا مجموعہ حاصل کیا،محمد حسنین نے2وکٹیں لیں، جواب میں سندھ کی ٹیم اچھا آغاز نہ کرپائی،شرجیل خان 10اور سعود شکیل 13رنز بنا سکے۔ خرم منظور 14تک محدود رہے، سرفراز احمد 20رنز بناکر پویلین لوٹے،اسد شفیق نے 32رنز کا سہارا دیا،اعظم خان19اور انور علی 20رنز بنانے میں کامیاب ہوئے،آخری اوور میں 12رنز کی ضرورت تھی، سہیل خان نے عمید آصف کی چوتھی گیند پر چھکا جڑ کر فتح کی امید دلائی، آخری 2 گیندوں پر 3رنز درکار تھے لیکن حسان خان(1) اور محمد حسین(صفر) رن آؤٹ ہوگئے۔
سندھ کی ٹیم 9وکٹ پر 178رنز تک محدود رہی، سہیل خان 16گیندوں پر 31رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، عماد بٹ نے3اور عاکف جاوید نے2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
دوسرے میچ میں ناردرن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،ذیشان ملک 11اور حیدر علی 28رنز بناکر رخصت ہوئے،علی عمران 39گیندوں پر 3چوکوں اور اتنے ہی چھکوں سمیت 50رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تو ٹیم کا ٹوٹل 116تھا،شاداب خان 28اور عمر امین 15رنز پر پویلین لوٹے، محمد نواز(31) اور آصف علی(29) نے ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹوٹل 5 وکٹ پر 203تک پہنچا دیا،زاہد محمود نے 3اور محمد عرفان نے 2شکار کیے۔
جواب میں سدرن پنجاب نے کپتان شان مسعود(صفر)کی وکٹ پہلے ہی اوور میں گنوا دی، عمر صدیق 33رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو ٹوٹل69تھا، اوپنر ذیشان اشرف کا ساتھ دیتے ہوئے صہیب مقصود نے 18رنز بنائے،ذیشان جارحانہ 73رنز بناکر پویلین واپس گئے،انھوں نے صرف 38گیندوں کا استعمال کیااور 8چوکے و4چھکے لگائے،اس کے بعد وکٹیں تسلسل کے ساتھ گرنے لگیں،حسین طلعت2، خوشدل شاہ8، عامر یامین1، بلاول بھٹی10 اورعمر خان 1رن بنا سکے۔
سدرن پنجاب کی کوشش 9وکٹ پر 176تک محدود رہی، زاہد محمود 14اور محمد عرفان 2پر ناٹ آؤٹ رہے، حارث رؤف 4اورشاداب خان 3وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔
The post قومی ٹی 20 کپ، دہلیز پر پہنچا کر فتح نے سندھ سے منہ موڑ لیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HH5MWK
0 comments:
Post a Comment