حیدرآباد: 3 پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے کے مقدمے میں جیل ٹرائل کے دوران گرفتار2 ملزمان عمیر احمد عرف جیلر اور اسامہ رضی کو عدم ثبوت پر بری کردیا گیا۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت حیدرآباد نے کراچی میں پولیس موبائل پر فائرنگ کرکے3 پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے کے مقدمے میں جیل ٹرائل کے دوران گرفتار2 ملزمان عمیر احمد عرف جیلر اور اسامہ رضی کو عدم ثبوت پر بری کردیا۔
کراچی کے تھانہ شاہراہ فیصل پر 29دسمبر 2013 کو ملزمان کے خلاف قتل اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر 855/2013 درج کی گئی تھی۔ پہلے یہ مقدمہ کراچی میں زیر سماعت رہا لیکن چند سال قبل حیدرآباد منتقل کرتے ہوئے ملزم عمیر کو سینٹرل جیل حیدرآباد بھیجدیا گیا تھا۔ جیل ٹرائل کے دوران عمیرکو سینٹرل جیل حیدرآباد سے اور اسامہ رضی کو کراچی جیل سے عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ عدالت نے دونوں جیل حکام کو ہدایت کی ہے کہ اگر ملزمان کسی دوسرے مقدمے میں نامزد نہیں تو انہیں رہا کردیا جائے۔
ملزم عمیر کے وکیل عبدالحق قریشی ایڈووکیٹ کے مطابق عمیر سمیت دیگر افراد کے خلاف پولیس موبائل پر فائرنگ اور 3 پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
The post 3 پولیس اہلکاروں کے قتل کے ملزمان عدم ثبوت پر بری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3jo26au
0 comments:
Post a Comment