Ads

300 بی ٹیک افسران کی جگہ انجینئرز کی تعیناتی کا فیصلہ

 کراچی:  نان پروفیشنل انجینئرز کے خلاف گھیرا تنگ ہونا شروع ہوگیا جب کہ محکمہ بلدیات سندھ نے عدالتی احکام پر مکمل عمل درآمد کا فیصلہ کرلیا۔

پروفیشنل انجینئرز نہ ہوتے ہوئے بلدیاتی اداروں میں سالہا سال سے اعلیٰ عہدوں کے مزے لوٹنے والے کروڑ پتی بی ٹیک اور ڈپلومہ ہولڈرز افسران سندھ حکومت کے ریڈار پر آگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر گزشتہ دنوں محکمہ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 100سے زائد بی ٹیک اور ڈپلومہ ہولڈر افسران جن کا تعلق ایس سی یو جی سروسز سے تھا انھیں محکمہ انجینئرنگ سے بے دخل کرتے ہوئے دیگر محکموں میں تعینات کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ افسران نان پروفیشنل انجینئر ہوتے ہوئے پروفیشنل انجینئرز کے اہم عہدوں کے نہ صرف مزے لوٹتے رہے بلکہ اپنی پروفیشنل انجینئرز کی سیٹوں پر اپنی ترقیاں بھی کرالی تھیں،ان کی ترقیوں کے حوالے سے فیصلہ ہونا باقی ہے،دوسری طرف کونسل کے بھرتی شدہ بی ٹیک افسران کیخلاف بھی کارروائی کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

The post 300 بی ٹیک افسران کی جگہ انجینئرز کی تعیناتی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/33AlQSI
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment