Ads

ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد8 ہزار سے بڑھ گئی

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز  کی تعداد 8 ہزار 884 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 553 لوگوں میں کوورنا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے553 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 13 ہزار 984 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 884 ہو گئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 2 لاکھ 98 ہزار 593 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 8 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 507 ہوگئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار 783 ، پنجاب میں99 ہزار 665 خیبرپختونخوا 37 ہزار 908 ، اسلام آباد میں 16 ہزار 713، بلوچستان میں 15 ہزار 323 ، آزاد کشمیر 2 ہزار 776 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 816 تعداد ہوگئی۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کوورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

The post ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد8 ہزار سے بڑھ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/30p7ym3
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment