Ads

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

اپنے مزاج کی بھڑکتی ہوئی آگ کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کیجئے اپنی اسی عادت کے سبب آپ دوسروں کو اپنے خلاف کر رہے ہیں نئی سکیموں کو عملی شکل ہرگز نہ دیں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

آپ کے چند رازدان دوست ہی آپ کی مخالفت پر آمادہ رہیں گے۔ جائیداد کے الجھے ہوئے مسائل کو بہتر ہے باہمی مشاورت سے ہی حل کر لیا جائے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

تعمیراتی بزنس کرنے والے حضرات کے لئے آج کا دن اہم ہے اپنے ان رشتہ داروں سے ہوشیار رہیں جو آپ کے آشیانے کو بھی جلا دینے سے دریغ نہ کریں گے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

نزدیکی سفر کی بدولت کوئی اہم مسئلہ حل ہو سکے گا اپنے گھریلو معاملات میں دوسروں کو دخل اندازی ہرگز نہ کرنے دیں، آج آپ مخالفین سے الجھنے کی غلطی ہرگز نہ کریں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

ایسی رقوم بآسانی مل سکیں گی جو دوسروں کی تحویل میں تھیں اور آپ باوجود کوشش واپس حاصل کرنے میں ناکام ہو رہے تھے ذہنی انتشار بڑھتا نظر آ رہا ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

آج کا دن کاروباری معاملات کو حل کرنے میں صرف ہو جائے گا۔ سیاسی اور سماجی کارکن کو اہم شخصیات کے ساتھ ملنے کا موقع مل سکے گا۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

آپ کے ذاتی منصوبے آپ کے لئے فائدہ مند ثابت نہ ہو سکیں گے بہتر ہے آپ دوسروں سے صلاح مشورہ کرنے کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کریں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

مخالفین کی سازشوں کا آپ منہ توڑ جواب دے سکیں گے ہو سکتا ہے مخالفین صلح پر آمادہ ہو جائیں بہتر ہے صلح کر لیں آنے والے وقت میں آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہو سکے گی۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

آج آپ مخالفین سے الجھنے کی غلطی ہرگز نہ کریں نزدیکی سفر کی بدولت کوئی اہم مسئلہ حل ہو سکے گا اپنے گھریلو معاملات میں دوسروں کو دخل اندازی ہرگز نہ کرنے دیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

نئی ملازمت کے سلسلے میں کی جانے والی کاوش کافی حد تک کامیاب ہوتی نظر آ رہی ہے البتہ عشق و محبت کے معاملات میں اپنے آپ کو ہرگز نہ الجھائیے کامیابی نہ ہو سکے گی۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

فرائض سے غفلت ہرگز نہ برتیں خاص طور پر ملازمت پیشہ افراد پوری یکسوئی سے اپنے فرائض انجام دیں دوستوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ تو ہو گا مگر ان سے فائدہ نہ ہو سکے گا۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

کاروباری حالات الجھے رہیں گے اور باوجود کوشش آپ اپنی آمدنی میں اضافہ ہرگز نہ کر سکیں گے اور چند لاحاصل سوچوں میں کھوئے رہیں گے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3iaih9K
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment