Ads

کچھ قوتیں پاکستان کوعدم استحکام کا شکارکرنا چاہتی ہیں، وزیرخارجہ

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پوری قوم کومل کردہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کچھ قوتیں پاکستان کوعدم استحکام کا شکارکرنا چاہتی ہیں، ملک دشمن قوتوں کا اتحاد بنتا نظر آرہا ہے جو پاکستان کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں، صوبائی حکومت کے ساتھ وفاقی حکومت کو بھی الرٹ رہنا ہوگا، پوری قوم کو مل کردہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کل شام افغان وزیرخارجہ سے بات چیت ہوئی، کوئٹہ اورپشاورکے دھماکوں کا ذکرکیا، اپنی اطلاعات اور خدشات پر ان سے بات کی، انہیں کہا افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، کوئٹہ میں پی ڈی ایم جلسے کی سکیورٹی کا بندوبست کیا تھا۔

گستاخانہ خاکوں پرایک طبقہ سیاست کرنا چاہتا تھا، حکومت اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں، عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم پرسکیورٹی کا مکمل بندوبست کیا جائے گا۔

The post کچھ قوتیں پاکستان کوعدم استحکام کا شکارکرنا چاہتی ہیں، وزیرخارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2G5hnhX
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment