Ads

فی من روئی کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

 کراچی: مقامی کاٹن مارکیٹوں میں روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں غیر معمولی تیزی کے رجحان سے فی من روئی کی قیمت 200 روپے کے اضافے سے 9500 روپے کے ساتھ رواں سیزن کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

فی 40 کلوگرام پھٹی کی قیمت 300 روپے کے اضافے سے 5100 روپے تک پہنچ گئی۔ برآمدکنندہ صنعتوں کو کاٹن مصنوعات کی وسیع برآمدی آرڈرز موصول ہونے سے روئی کی بڑھتی ہوئی خریداری سرگرمیوں سے ناصرف روئی کی طلب بڑھ گئی ہے بلکہ پاکستان میں معیاری روئی کی محدود دستیابی کے باعث ٹیکسٹائل ملز مالکان کی جانب سے روئی کے نئے درآمدی معاہدوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیاہے۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے ایکسپریس کو بتایا کہ رواں ہفتے کے دوران اس کی قیمتوں میں مزید اضافے کے امکانات ہیں۔

 

The post فی من روئی کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2F4JaPb
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment