Ads

مسلمان مخالف اقدامات کو جرم قرار دیا جائے، جامعہ الازہر کا مطالبہ

قاہرہ: جامعہ الازہر، مصر کے مفتی اعظم شیخ احمد الطیب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلمان مخالف اقدامات کو جرم قرار دیا جائے۔ ان کا یہ بیان فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی ازسرِ نو تشہیر کے ردِعمل میں آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی جامعہ انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کےلیے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جذبات کو استعمال کرنے کی سخت مذمت کرتی ہے اور اس طرزِ عمل کو مسترد کرتی ہے۔

یہ خبریں بھی پڑھیے:

علاوہ ازیں مصری صدر عبدالفتح السیسی نے بھی اقوامِ عالم سے مطالبہ کیا کہ ڈیڑھ ارب انسانوں کا احترام کرتے ہوئے ایسے اقدامات نہ کیے جائے جن سے ان کے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہوں۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ مذہب، مذہبی علامات اور مقدس ہستیوں کے تحفظ کے نام پر دہشت گردی اور شدت پسندی کی ہر قسم کو مسترد کرتے ہیں۔

گزشتہ روز مصر کے علاوہ بنگلہ دیش، ایران، کویت، ترکی اور پاکستان سمیت کئی مسلمان ملکوں میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم ممالک میں فرانس کے خلاف تازہ مہم کا آغاز اس وقت ہوا جب فرانسیسی صدر امانوئیل میخواں نے ’’مسلمان مخالف‘‘ کارروائیوں کی حمایت کا اعلان کیا۔

The post مسلمان مخالف اقدامات کو جرم قرار دیا جائے، جامعہ الازہر کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2TCRwRu
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment