Ads

روحانی دوست

روحانی دوست

صائم المصطفے صائم
واٹس اپ(03338818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!
اول طریقہ تاریخ پیدائش
مثلًا احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے ، ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے
1+2+7+1+9+9=29=2+9=11=1+1=2
گویا تاریخ پیدائش سے احمد کا نمبر 2 نکلا۔

اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے:
مثلاً نام ”احسن ” والدہ کا نام ” شمسہ” والد کا نام ” راشد”
حروفِ ابجد کے نمبروں کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ی،ق،غ) 2 کے حروف (ب،ک،ر) 3 کے حروف (ج،ل،ش)
4 کے حروف (د،م،ت) 5 کے حروف (ہ،ن،ث) 6 کے حروف (و،س،خ)
7 کے حروف (ز،ع،ذ) 8 کے حروف (ح،ف،ض) 9 کے حروف (ط،ص،ظ)
احسن کے نمبر (1،8،6،5) تمام نمبروں کو مفرد کردیں:
(1+8+6+5=20=2+0= 2 گویا احسن کا نمبر2 ہے۔
ایسے ہی احسن کی والدہ ”شمسہ ” کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا۔ (2+9+1=12=1+2=3) گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
سوموار 26 اکتوبر2020
آج کا حاکم نمبر6 ہے
تھوڑی سے خرابی کے ساتھ ایک بہترین دن ہوسکتا ہے، کئی طرح کی ہمت افزا اور خوش کردینے والی خبریں آسکتی ہیں، میڈیا اور فلم اور ڈرامے کی دنیا سے متعلق اچھی خبریں۔ روپے کی قدر مزید بہتر ہوسکتی ہے۔
1،4،5،6،8اور9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن اچھا رہنے کی توقع ہے۔
1،3 اور7 نمبر والوں کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔
صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِ صدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص ” یارحیم یا رحمن یا اللہ ” 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

منگل 27اکتوبر2020
آج کا حاکم نمبر5 ہے
وہ ممالک جو جنگ کے دہانے پر کھڑے ہیں، ان کے مابین اہم باتیں، مذاکرات اور تلخی بھری خبریں منظرعام پر آسکتی ہیں، کوئی نیا جنگی ہتھیار سامنے آسکتا ہے، ویسے یہ سفر اور مذاکرات کے لیے ایک معاون دن ہوسکتا ہے۔
1،2،5،6،7اور9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔
3،4اور8 نمبر والوں کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذور سیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص”یاغفار یاستار استغفراللہ العظیم” 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

بدھ 28اکتوبر2020
آج کا حاکم نمبر2 ہے
قریبی رشتوں سے خوشی مل گی، پرانی رنجشیں ختم ہونے کی امید ہے۔ مالی لحاظ سے کچھ نئے منصوبے اور مشورے سامنے آسکتے ہیں، آپ کو مالی فائدہ بھی ملتا ہوا نظر آتا ہے
1،3،4،5،8اور9 نمبر والوں کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔
2،6 اور7 نمبر والوں کو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔
صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص” یاخبیرُیا وکیلُ یا اللہ ” 41 بار اول و آخر 11 باردرودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

جمعرات29 اکتوبر2020
آج کا حاکم نمبر1 ہے
ایسے حکم راں جو مذہب سے گہرا لگاؤ رکھتے ہیں، سے متعلق اہم واقعہ ہوسکتا ہے یا ایسے مذہبی پیش رو جو اہم سمجھے جاتے ہیں وہ آج کوئی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، جو دنیا کے امن کے لیے اہم ہوسکتا ہے۔
1،2،4،5،6 اور9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی بہتر رہنے کی امید ہے۔
3،7اور8 نمبر والوں کو کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے، مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص”سورۂ فاتحہ 7 بار یا یا قدوس یا وھابُ یا اللہ 21 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

جمعہ 30اکتوبر2020
آج کا حاکم نمبر 5 ہے
فرقہ وارانہ واقعات اور دنیا میں مذہب کے نام پر انسانوں سے نامناسب سلوک ہونے کا اندیشہ ہے، چمکتی دنیا سے تعلق رکھنے والے اسکینڈلز اور خبروں میں ”ان” ہوسکتے ہیں۔
1،2،6،7 اور9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن بہتر ہونے کی امید ہے۔
3، 4 اور8 نمبر والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی۔ سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔
وظیفۂ خاص”سورۂ کہف یا یاودود یا معید یا اللہ ” 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔

ہفتہ 31اکتوبر2020
آج کا حاکم نمبر8 ہے۔
زمین سے منسلک کام کرنے والوں کے لیے ایک شان دار دن ہوسکتا ہے۔ آپ کو آپ کی توقع سے زیادہ فائدہ ہوسکتا ہے، ویسے دنیا کے امن اور خیر کے لیے اچھا دن نہیں ہے، حادثہ اور فساد اس تاریخ اور دن سے بندھا ہوا ہے۔
2،3،4،6،7اور8 نمبر والوں کے لیے کسی حد تک بہتری کی امید ہے۔
1، 5اور9 نمبر والوں کو کچھ امور میں مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 80 یا800 روپے یا کالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔
وظیفۂ خاص” یا فتاح یاوھابُ یارزاق یا اللہ ” 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار1نومبر2020
آج کا حاکم نمبر8 ہے۔
حکم رانوں اور اداروں کے سربراہان کے لیے غیرمتوقع حالات کا سامنا ہوسکتا ہے، کسی حاکم کے دامن پردھبا لگ سکتا ہے، نچلے طبقے کا کوئی فرد بڑے طبقے کے لیے وبال بن سکتا ہے۔
2،3،4،6،7اور8 نمبر والوں کے لیے ایک بہتر دن کی امید ہے۔
1،5اور9 نمبر والوں کو مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 13 یا 100 روپے یا گولڈن رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔
وظیفۂ خاص”یاحی یاقیوم یا اللہ ” 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

The post روحانی دوست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3kvS7Ar

via Blogger https://ift.tt/3jAwq13
October 24, 2020 at 10:59PM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment