Ads

نوازشریف کے پیچھے قانون کے ہاتھ کوروکنے کیلئے سب کیا جارہا ہے، شبلی فراز

 اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازکا کہنا ہے کہ نوازشریف کے پیچھے قانون کے ہاتھ کوروکنے کیلئے سب کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازکا کہنا ہے کہ نوازشریف کے پیچھے قانون کے ہاتھ کوروکنے کیلئے سب کیا جارہا ہے، اپوزیشن کوملکی معیشت سے کوئی دلچسپی نہیں، جب کورونا شروع ہوا یہ بغلیں بجا رہے تھے، فیٹف کے بل میں ناکامی پرانہوں نے جلسے جلوسوں کا ناٹک شروع کیا، کرپشن پران کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔

وزیراعظم کا کیپٹن صفدرکی گرفتاری سے تعلق کیا ہے، سندھ پیپلزپارٹی کی حکومت ہے انہوں نے گرفتاری کا ڈرامہ رچایا، مزار کی بے حرمتی پر ان کو معافی مانگی چاہیے تھی، مزارپرنعرے بازی کی گئی۔

اپنے دور حکومت میں اپوزیشن نے اداروں کو مفلوج کیا، ہمارا بس چلے تو 24 گھنٹے احتساب کی عدالتوں پرکام کریں،  ہم صرف کیسز ختم کرنے کی درخواست کرسکتے ہیں، کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں تباہی مچی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے کورونا کا بہتر طور پر مقابلہ کیا۔ مہنگائی کے حوالے سے آنے والے چند ہفتوں میں عوام تبدیلی محسوس کرے گی۔

The post نوازشریف کے پیچھے قانون کے ہاتھ کوروکنے کیلئے سب کیا جارہا ہے، شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3dQZ8cL
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment