Ads

فواد عالم ’’ڈومیسٹک پرفارمر‘‘ قرار دیے جانے پر ناراض ہوگئے

 کراچی:  ٹیسٹ بیٹسمین فواد عالم ’’ڈومیسٹک پرفارمر‘‘ قراردیے جانے پر ناراض ہوگئے۔

سینٹرل پنجاب سے میچ کے دوسرے روز فواد عالم نے سندھ کی جانب سے ناقابل شکست90رنزبنائے، میڈیا کانفرنس میں جب ان سے سوال ہوا کہ کیا انٹرنیشنل کرکٹ سے طویل دوری نے آپ کو ایسا کھلاڑی بنا دیا جو صرف ڈومیسٹک میچز میں اچھا پرفارم کرتا ہے۔ اس پر فواد عالم نے کہا کہ یہ صرف آپ کی سوچ ہوسکتی ہے میں نے اور کسی سے بھی ایسی کوئی بات نہیں سنی۔

انھوں نے مزید کہا کہ طویل وقفے بعد کھیل کا دوبارہ آغاز کرنے پر کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بولرز کیلیے نیشنل اسٹیڈیم کی پچ کافی مدد گار ثابت ہو رہی ہے،یہاں بیٹسمینوں کو مشکل پیش آئی،لو اسکورنگ میچ دیکھنے کو ملیں گے، مقابلہ ابھی جاری ہے،ہم کوشش کریں گے کہ زیادہ سے زیادہ اسکور بنائیں۔

The post فواد عالم ’’ڈومیسٹک پرفارمر‘‘ قرار دیے جانے پر ناراض ہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3osCyMh
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment