مکہ المکرمہ: مسجد الحرام کے دروازے سے تیزرفتار گاڑی ٹکرا گئی تاہم ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مکہ ریجن کے سرکاری ترجمان سلطان الدوسری کے مطابق مسجد الحرام میں ایک تیزرفتارگاڑی صحن میں داخل ہونے کے بعد مسجد کے بیرونی دروازے سے ٹکراگئی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گاڑی کے ڈرائیورکوفوری طورپرگرفتارکرلیا گیا۔
ترجمان سلطان الدوسری نے کہا کہ ڈرائیورمسجد کے جنوبی حصے کے اطراف کی روڈ پرتیزرفتارمیں گاڑی چلارہا تھا جورکاوٹوں کو عبورکرتا ہوا مسجد میں داخل ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ہونے والا شخص سعودی شہری ہے جو واقعے کے دوران غیر معمولی حالت میں تھا جسے پبلک پراسیکیوشن افسر کے حوالے کردیا گیا ہے۔
The post سعودی شہری کی مسجد الحرام کے صحن میں گاڑی سمیت گھسنے کی کوشش appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3kF8avT
0 comments:
Post a Comment