Ads

ایف آئی آرسے ڈرنے والا نہیں ہوں، کیپٹن (ر) صفدر

 لاہور: کیپٹن (ر) صفدرکا کہنا ہے کہ ایف آئی آرکٹوانے سے ڈرنے والا نہیں ہوں۔

کیپٹن (ر) صفدرنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جاہل مجھے مزارات کا تقدس سمجھارہے ہیں، ہم نسلوں سے مزارت کا ادب کرنے والے لوگ ہیں۔

کیپٹن (ر) صفدرنے کہا کہ ایف آئی آرکٹوانے والے کون لوگ ہیں، کیا خلا سے ایف آئی آرکٹوائی گئی، ایف آئی آرسے ڈرنے والا نہیں ہوں، رات کی تاریکی میں شب خون مارا گیا، میں مادرملت اورنوازشریف کا پیغام لے کرچلوں گا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: عدالت کا کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو رہا کرنے کا حکم

واضح رہے کہ مریم نوازکی مزارقائد پرحاضری کے دوران کیپٹن (ر) محمد صفدرنے نعرے بازی کی تھی اورمزارقائد کے احاطے میں ”ووٹ کو عزت دو“ کے نعرے لگائے تھے جس کے بعد مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتارکرلیا گیا تھا۔

The post ایف آئی آرسے ڈرنے والا نہیں ہوں، کیپٹن (ر) صفدر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/34eLMnj
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment