حمل:
21مارچ تا21اپریل
گھریلو واقعہ کی بناء پر کسی قریبی عزیز سے تعلقات خراب ہو سکتے ہیں، جذباتیت کا مظاہرہ کرنے کی بجائے حقیقی تصویر بننے کی کوشش کیجئے یقینا آپ کی غلط فہمی دور ہو سکتی ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
اگر آپ نے حالات کا اندازہ لگاتے ہوئے بھی اپنا طرز عمل وہی رکھا جو کہ ہے تو پھر شریک حیات ناراض ہو سکتے ہیں، چاہئے تو یہ تھا کہ آپ آئندہ غلطیاں نہ کرنے کا تہیہ کر لیتے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون
حالات خواہ کسی بھی قسم کے سامنے آئیں جذباتی نہ بنئے بلکہ پورے حوصلے و اعتماد کے ساتھ ان کا مقابلہ کیجئے، اپنے دوستوں کی قربت سے ذرا زیادہ ہی پرہیز کریں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی
دوستوں کی تعداد تو لازمی بڑھ سکتی ہے لیکن دوست نوازی کا یہ چکر اب ختم کر دیجئے تاکہ آپ حقیقی راہ پر گامزن رہ کر زندگی کا مشن پورا کر سکیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست
خطرات بہت حد تک ٹل گئے ہیں لیکن خود پر کسی بھی واقعہ کو قبل از وقت مسلط نہ کیا کریں جو کچھ آپ محسوس کرتے ہیں ضروری نہیں کہ ایسا ہی ہو۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
اپنے مزاج کی ہر وقت بھڑکتی ہوئی بے مقصد آگ کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کریں آپ کو اب تک اندازہ لگا لینا چاہئے کہ یہ آتش مزاج آپ کے لئے نقصان دہ ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
حالات کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ رائے ضرور دیں گے کہ واقعات اگر کوئی غلط رخ بھی اختیار کر جائیں پھر بھی صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں حالات بفضل خدا بہتر ہو سکیں گے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
آپ کے قریبی رشتہ دار کسی بھی سلسلے میں آپ کی مخالفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں ان کے ساتھ الجھ کر اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں جو یہ کرنا چاہتے ہیں انہیں کرنے دیں ۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر
اپنی آنکھیں کھلی رکھ کر حالات کو حقیقت کے آئینے میں دیکھنے کی کوشش کریں، یقینا آپ کسی کا حقیقی چہرہ دیکھنے میں کامیاب ہو جائیں گے اپنے دوستوں سے بھی دور رہیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری
جو کچھ ہو چکا اسے بھول جائیں تاکہ آپ کوئی بہتر سکیمیں بنا سکیں، سوئی ہوئی صلاحیتیں پورے طور پر بیدار ہونے سے آپ کو دوبارہ پہلا مقام حاصل ہو سکے گا۔

دلو:
21جنوری تا19فروری
کوئی دیرینہ آرزو پوری ہو سکتی ہے، دوستوں سے جھگڑا ہو سکتا ہے لہٰذا محتاط رہ کر وقت گزارنے کی کوشش کیجئے فضول قسم کی سوچوں کا دماغ پر غلبہ ہو سکتا ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
اپنے مذہب میں خصوصی دلچسپی لیں عبادت الٰہی کیساتھ دکھی لوگوں کی مدد کرنا بھی اپنا شعار بنا لیں تاکہ پریشانیوں کے لمحوں میں کسی کی دعائیں آپ کیلئے نجات کا سبب بن سکے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3iaih9K
0 comments:
Post a Comment