کراچی: اداکارہ منال خان نے اپنی شادی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
سال 2020 کو کورونا کے ساتھ ساتھ شادیوں کا سال بھی قرار دیا جارہا ہے۔ کیونکہ رواں برس پاکستان شوبز انڈسٹری کی 9 جوڑیاں شادی کے بندھن میں بندھ کر ایک ہوگئیں۔ اور پچھلے کئی روز سے سوشل میڈیا پر اداکارہ منال خان کی شادی کی خبریں بھی گردش کررہی ہیں۔
منال خان کی شادی کی خبروں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے اداکار و ماڈل احسن محسن اکرام کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور محسن اکرام نے بھی انسٹاگرام پر منال خان کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔ اس کے علاوہ دونوں نے ایک دوسرے کی تصاویر پر کمنٹس بھی کیے جنہیں بعد میں ڈیلیٹ کردیا۔
منال خان کی بہن ایمن خان نے بھی چار روز قبل ایک تصویر پوسٹ کرکے منال کی شادی کی افواہوں کو مزید ہوا دی تھی۔ اس تصویر میں ایمن، منال اور ان کی والدہ کے چہرے پر ابٹن لگا ہوا تھا اور تصویر کے ساتھ ایمن خان نے ’’ویڈنگ بیلز‘‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا تھا۔ اس پوسٹ کے بعد منال خان کے مداحوں کو یقین ہوگیا تھا کہ اب منال خان کی شادی کی باری ہے۔
تاہم منال خان نے اپنی شادی کی خبروں کی تردید کردی۔ حال ہی میں منال خان کی ایک تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ان کے مداح نے پوچھا منال مہربانی کرکے خاموشی توڑیں اور بتائیں آپ کے گھر میں کون شادی کررہا ہے۔ میرے امتحان ہونے والے ہیں اور تجسس کے مارے میں پڑھائی کرنے کے بجائے تمہارا اسٹیٹس دیکھ رہی ہوتی ہوں۔ اس خاتون مداح کے سوال کرنے پر منال خان نے ہنستے ہوئے مختصر جواب دیا کہ میری شادی نہیں ہورہی۔
واضح رہے منال خان ان دنوں ڈراما سیرل ’’نند‘‘ اور’’جلن‘‘ میں نظر آرہی ہیں۔ دونوں ڈراموں میں ان کے کردار ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔ ایک ڈرامے میں منال خان بیچاری ظلم سہنے والی بہو کا کردار ادا کررہی ہیں۔ جب کہ ’’جلن‘‘ میں ان کا کردار منفی ہے جو اپنی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے اپنی ہی بہن کے گھر کو برباد کردیتی ہے۔ یہ دونوں ڈرامے لوگوں میں بے حد مقبول ہورہے ہیں۔
The post منال خان نے اپنی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑدی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3mkihXh
via Blogger https://ift.tt/3kslTpz
October 24, 2020 at 10:59PM
0 comments:
Post a Comment