حمل:
21مارچ تا21اپریل
اپنی ذہنی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے آج کا دن آپ سے بھرپور تعاون کرے گا، تعلیمی معاملات منشاء کے مطابق حل ہو سکتے ہیں، سفر کا ارادہ بن سکتا ہے۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
کاروباری لحاظ سے آج کا دن آپ سے مشقت کا طلب گار ہے کوئی بھی چیز حاصل کرنے کے لئے آپ کو غیر معمولی محنت کرنا پڑے گی۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
دماغ پر فضول خیالات کا بوجھ رہے گا، سیاست سے وابستہ افراد اپنے آپ کو فی الحال سیاست سے دور ہی رکھیں تو بہتر ہے صحت جسمانی کی طرف سے محتاط رہیں۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
گھر میں کسی نئے فرد کی آمد ممکن ہے درپردہ مخالف آپ کے خلاف سازشوں کا جال بچھائے رکھیں گے، کسی روحانی بزرگ سے فائدے کی امید ہے۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
آپ کے راز دان دوست ہی آپ کی مخالفت پر آمادہ رہیں گے، شریک حیات کو بہکانے کی کوشش بھی کر سکتے ہیں لہٰذ ا آج ان کا اپنے گھر آنا جانا نہ ہونے دیں۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
شادی بیاہ کی تقریبات میں جانے کا پروگرام بن سکتا ہے، دوستوں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے، جائیداد کے معاملات بجائے لڑنے جھگڑنے کے صلح صفائی سے حل کریں فائدہ ہو گا۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
کوئی اہم کاروبار معاہدہ کرنے کا موقع مل سکتا ہے اور آنے والے وقت میں یقینا اس سے فائدہ بھی ہو گا، نئی ملازمت کا حصول ممکن ہے تفریح کے مواقع میسر آئیں گے۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
عشق و محبت کے معاملات میں اپنے آپ کو مت الجھائیں، محبوب سے وابستہ توقع پوری نہ ہو سکے گی، شادی کے معاملات اگر والدین کی مرضی سے حل ہوں تو فائدہ مند رہیں گے۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
مفت کی دولت ملنے کا امکان ہے مگر اس کے ساتھ مہمانوں کی آمد کے سبب اخراجات کی رفتار تیز رہے گی اور باوجود کوشش بچت کا خانہ خالی ہی رہے گا۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
شریک حیات کے ساتھ کہیں جانے کا پروگرام بن سکتا ہے اور کافی وقت گھر سے باہر گزرے گا، سسرالی رشتہ داروں سے وابستہ توقعات بھی پوری ہو سکتی ہیں۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
آج کا دن سیر و تفریح کے حوالے سے اہم ہے نزدیکی سفر کے امکانات ہیں ضرور کریں اس سے آپ کو مالی فائدہ ہو سکتا ہے۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
اپنے ان دوستوں سے ہوتیار رہئے جو درپردہ آپ کے خلاف سازشوں کا جال بچھا رہے ہیں، نزدیکی سفر کا پروگرام بن سکتا ہے اور اس سے مطلوبہ فائدہ حاصل ہو سکے گا۔
The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3iaih9K
0 comments:
Post a Comment