Ads

پی ڈی ایم کا 13دسمبر کو مینار پاکستان پر جلسہ ہوگا

 لاہور: مسلم لیگ (ن) نے پی ڈی ایم کے 13دسمبر کو لاہور میں ہونے والے جلسے کیلیے مینار پاکستان کا چناؤ کرلیا جب کہ 2روزمیں جلسے کی اجازت کیلیے انتظامیہ کوتحریری درخواست جمع کرادی جائے گی۔

رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلے کیے گئے، اجلا س میں ایاز صادق ،پرویز ملک، سائرہ افضل تارڑ ،عظمیٰ بخاری سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔ن لیگ نے لاہور جلسے کیلیے18انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ جلسے کیلیے کنویئنر پرویز ملک، ڈپٹی کنویئنر سیف الملوک جبکہ عظمیٰ بخاری میڈیا ہیڈ ہوں گی۔

ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر ایاز صادق کیخلاف مقدمہ درج ہوا تو ہم گواہ کی حیثیت سے اس ملاقات میں ہونے والے تمام معاملات سامنے لے آئیں گے، پی ڈی ایم کا لاہور میں جلسہ فیصلہ کن، بے مثل اور نااہل اور نالائق ٹولے کیخلاف ریفرنڈم ہو گا۔عمران خان دہشتگردی کی عدالت سے زبردستی بری ہوئے۔

 

The post پی ڈی ایم کا 13دسمبر کو مینار پاکستان پر جلسہ ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/32cDnPU
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment