Ads

بورڈ کا خزانہ نوٹوں سے بھر گیا، کل ذخائر 17.08بلین روپے ہو گئے

 لاہور:  پی سی بی کا خزانہ نوٹوں سے بھر گیا،کل ذخائر 17.08بلین روپے ہو گئے۔

بورڈ آف گورنرز نے سال 2019-20کی آڈٹ شدہ فنانشل اسٹیٹمنٹ کی منظوری دیدی جس میں ٹیکس کی کٹوتی کے بعد 3.8بلین روپے کا منافع ظاہر کیا گیا ہے، لہٰذا پی سی بی کے کل ذخائر اب 17.08بلین روپے ہو گئے ہیں جو گذشتہ مالی سال میں 13.28 بلین تھے۔

چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے میٹنگ کے دوران بریفنگ میں بتایا کہ رواں ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں اپنی پروڈکٹ کو 34 ملین روپے زائد میں فروخت کیا جوگذشتہ سیزن کے مقابلے میں 11.5 ملین روپے زیادہ ہے، پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کی اسپانسر شپ کیلیے بات چیت کا عمل جاری ہے، توقع ہے کہ یہ رقم 40 ملین روپے تک جائے گی۔

The post بورڈ کا خزانہ نوٹوں سے بھر گیا، کل ذخائر 17.08بلین روپے ہو گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Ip064z
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment