Ads

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ؛ پاکستان 9 برس سے سیریز فتح کا منتظر

 کراچی: پاکستان 9برس سے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز فتح کا منتظر ہے جب کہ کیوی ٹیم اپنے ملک میں مختلف حریفوں کیخلاف لگاتار6 سیریز جیت چکی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ پر مجموعی طور ٹیسٹ اور ٹوئنٹی 20 فارمیٹ میں برتری حاصل ہے، البتہ گذشتہ کچھ عرصے کے دوران کیویز کے خلاف کارکردگی متاثر کن نہیں رہی، آخری مرتبہ گرین کیپس نے جنوری2011میں مصباح الحق کی زیرقیادت نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتی تھی،اس کے بعد 3 میں 2 سیریز کیویز نے اپنے نام کیں جبکہ ایک برابر رہی۔

2014 میں متحدہ عرب امارات میں 3 میچز کی سیریز 1-1 سے ڈرا ہوئی، 2016 میں نیوزی لینڈ میں کھیلی گئی 2 میچز کی سیریز میں گرین کیپس کو ناکامی ہوئی، 2018 میں یواے ای میں کیویز کو 3 میچز میں 0-2 سے فتح ملی۔

حالیہ برسوں میں اپنے خطرناک فاسٹ بولنگ اٹیک کے بل بوتے پر نیوزی لینڈرز ہوم گراؤنڈز پر ناقابل شکست بن چکے ہیں، آخری مرتبہ 2016 میں جنوبی افریقہ سے شکست ہوئی۔ اس کے بعد لگاتار 6 سیریز اپنے نام کیں، 2 بار انگلینڈ جبکہ سری لنکا، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور بھارت کو ایک ایک مرتبہ زیر کیا،اس دوران نیوزی لینڈ نے مجموعی طور پر 12 میں سے 9 ٹیسٹ جیتے اور 3 ڈرا ہوئے، اس طرح کیویز گذشتہ 4 برس کے دوران اپنے ہوم گراؤنڈ پر ایک بھی ٹیسٹ نہیں ہارے۔

نیوزی لینڈ کو اپنی کنڈیشنز میں فاسٹ بولرز سے بہت تقویت ملی، ٹم ساؤدی 284 وکٹیں حاصل کر کے سرفہرست ہیں، ٹرینٹ بولٹ کے شکاروں کی تعداد 267 ہو چکی،نیل ویگنر 206 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

The post نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ؛ پاکستان 9 برس سے سیریز فتح کا منتظر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/35ZVURI
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment