Ads

راحت فتح علی خان کا نصرت فتح علی خان کوخراج تحسین

مایہ نازگلوکار و قوال راحت فتح علی خان نے اپنے استاد اورعالمی شہرت یافتہ نصرت فتح علی خان کو بہترین انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

نصرت فتح علی خان کے پڑھے ہوئے متعدد کلاموں، غزلوں اورگیتوں کو ان کے شاگرد اور بھتیجے راحت فتح علی خان اپنی آواز میں پڑھا اورگایا بھی ہے جسے مداحوں نے ہمیشہ پسند ہی کیا۔

اس بار بھی راحت فتح علی خان نے اپنے استاد نصرت فتح خان کو بہترین انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بے انتہا مقبول قوالی ’سانسوں کی مالا‘ کو گا کرایک بار پھر مداحوں کو خوش کردیا۔

اس متعلق راحت فتح علی خان نے کہا کہ سانسوں کی مالا قوالی ان کے لے دل سے بہت قریب ہےاوراس بارمیں نے اسے فیوژن ٹریک میں پیش کیا ہے۔ راحت فتح علی خان نے کہا کہ میں قوالی اپنی آواز میں ریلیزکرکے استاد نصرت فتح علی خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ مقبول قوالی سانسوں کی مالا ایک صوفی ٹریک ہے جسے پہلی بار1979 میں استاد نصرت فتح علی خان نے گایا تھا۔

The post راحت فتح علی خان کا نصرت فتح علی خان کوخراج تحسین appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3eFi6TN
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment