Ads

حکومت نے ایف اے ٹی ایف کا ایک اورمطالبہ پورا کردیا، نئے سیونگ اکاؤنٹس پر پابندی

 راولپنڈی: پاکستان پوسٹ نے نئے سیونگ اکاؤنٹس کھولنے پر پابندی لگا دی ہے جس کے بعد ایف اے ٹی ایف کا ایک اور مطالبہ پورا ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پوسٹ نے نئے سیونگ اکاؤنٹس کھولنے پر پابندی لگا دی ہے، پابندی کا اطلاق 16 نومبر سے ہوگا تاہم پرانے اکاؤنٹس چلتے رہیں گے۔ اس کے علاوہ نئے سیونگ سرٹیفیکیٹس کی فروخت پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ دونوں پابندیوں کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ملک بھر کے جی پی اوز اور ڈاک خانوں کی اسٹیٹ بینک سے آن لائن کمپیوٹرائزیشن بھی شروع کر دی گئی ہے، اس اقدام کا مقصد ملک بھر کے ڈاک خانوں سے ترسیل زر کا مکمل کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا رکھنا ہے۔ سیونگ اکاؤنٹس سے متعلق پابندی بھی سیونگ اکاؤنٹس کی مکمل کمپیوٹرائزیشن تک برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے جن شرائط پر عمل کرنا ہے ان میں سے ایک سیونگ اکاؤنٹس کا خاتمہ بھی ہے۔

The post حکومت نے ایف اے ٹی ایف کا ایک اورمطالبہ پورا کردیا، نئے سیونگ اکاؤنٹس پر پابندی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3nn7ufx
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment