Ads

علمِ نجوم کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

برج حمل
سیارہ مریخ،21 مارچ تا20اپریل
زندگی کے اہم ترین مقام پر آپ پہنچ چکے ہیں، یہ ہفتہ آپ کی زندگی کا اہم ترین باب کھولنے جارہا ہے۔ اہم سیارے آپ کی حمایت میں ہیں، 14 اور 15 کو آپ کو کوئی بھی فیصلے یا قدم اٹھانے سے گریز کرنا چاہیے، کوئی پریشانی ہوسکتی ہے۔

برج ثور
سیارہ زہرہ،21اپریل تا 20 مئی
صحت کے مسائل تنگ کرسکتے ہیں۔ اس ہفتے قریبی عزیز، گھر کے لوگ اور اولاد مل جل کر آپ کے ازدواجی تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں الرٹ رہیں۔ 14 اور 15 گرہن لگنے کے ایام میں کوئی پریشانی ہوسکتی ہے۔

برج جوزا
سیارہ عطارد،21مئی تا 21 جون
اس ہفتے آپ کا سیارہ عطارد برج عقرب میں جاتے ہیں، گرہن زدہ چاند اور سورج سے ملاقات کرے گا۔ یہ وقت آپ کے کام اور صحت کے لیے کچھ مسائل لاسکتا ہے، صدقہ دیں اور محتاط رہیں۔

برج سرطان
سیارہ قمر،22جون تا 23 جولائی
بچوں اور محبوب کے لیے جذباتی ہونا ایک فطرتی عمل ہے لیکن اس ہفتہ ایسا ممکن ہے کہ آپ کوئی ایسا قدم اٹھا بیٹھیں جو آپ کے لیے مناسب نہ ہو، آپ کی پریشانیوں میں اضافہ ہوسکتا ہے، ایک تو آپ فطرتاً جذباتی ہیں اور دوم یہ ہفتہ اس کیفیت کو کئی گنا بڑھا سکتا ہے۔

برج اسد
سیارہ شمس،24جولائی تا 23 اگست
کیریر اور آسائش کے لیے قریب ودور کے سفر یا رابطے ہوتے نظر آتے ہیں، گھر اور معدے سے متعلق کچھ خرابیوں کا سامنا ہوسکتا ہے، سورج گرہن گھر میں لگ رہا ہے، والدین کے صحت اور اپنی صحت کا خیال رکھیں، صدقہ لازمی دیں۔

برج سنبلہ
سیارہ عطارد،24 اگست تا 23 ستمبر
آپ کی آمدن میں اچھا اضافہ تو نظر آرہا ہے، لیکن یہیں پر کچھ قریبی لوگوں سے آپ کے تعلقات میں کچھ تلخیاں بھی ممکن ہیں، کچھ لوگوں سے آپ کے معاہدوں اور وعدوں کے حوالے سے مشکل ہوسکتی ہے، ڈیلنگ کے وقت محتاط رہیں۔

برج میزان
سیارہ زہرہ،24 ستمبر تا 23اکتوبر
آپ کا یہ ہفتہ اچھا ہوسکتا ہے، شریکِ حیات کے ساتھ کچھ تلخی ہوسکتی ہے۔ آپ کی جیب میں کئی ذرائع سے آمدن آتی دکھائی دیتی ہے، البتہ آپ کے گلے اور سانس کی نالی میں صحت سے متعلق کچھ مسائل ہوسکتے ہیں۔

برج عقرب
سیارہ پلوٹو،24 اکتوبر تا 22 نومبر
بزنس پارٹنر اور شریکِ حیات سے تعلقات کی کشیدگی کا اندیشہ ہے، بیرون ملک سے منسلک کچھ امور زیادہ مشقت طلب ہوسکتے ہیں، اپنے کیریر اور لمبی پلانگ کے لیے جذباتی نہ ہوں۔ ایک لمبی ٹانگوں کا اور زیادہ بولنے والا شخص آپ کی مدد کرے گا۔

برج قوس
سیارہ مشتری،23 نومبرتا 22 دسمبر
آپ کی مالی حیثیت میں بہتری آرہی ہے، لیکن کچھ امور میں مسائل ہیں، کچھ خفیہ امور جو آپ کی لمبی پلاننگ، والد اور بیرون ملک سے متعلق ہیں، ان میں کچھ چیزیں اپ ڈاؤن کا سامنا کرواسکتی ہیں، محتاط رہیں۔

برج جدی
سیارہ زحل،23 دسمبر تا 20 جنوری
اس ہفتے کا سورج گرہن آپ کے دوستوں کے خانے میں لگے گا، کچھ دوست نما دشمن آپ کی پشت میں خنجر گھونپنے کی کوشش کرسکتے ہیں لیکن آپ پر اللہ کا خاص کرم ہے آپ بچ جائیں گے اور ان کی منافقت بے نقاب ہوجائے گی۔

برج دلو
سیارہ یورنیس،21 جنوری تا 19 فروری
آپ کے تمام چیزیں الحمدللہ ٹھیک چل رہی ہیں، اگرچہ آپ کا زیادہ وقت تنہائی اور گوشہ نشینی میں گزرتا ہے لیکن پھر بھی آپ کے تعلقات میں اضافہ ہورہا ہے اور آپ کی دوراندیشی میں اضافہ ہی ہورہا ہے۔ اس ہفتے آپ کا وقار بلند ہوگا، بچوں کی ناتجربہ کاری سے آپ کو کچھ غصہ آسکتا ہے۔ کوشش کریں کہ کول رہیں۔

برج حوت
سیارہ نیپچون،20 فروری تا 20 مارچ
مالی فائدوں کا سلسلہ چل رہا ہے اور چلتا رہے گا، ازدواجی تعلقات میں کچھ خرابیاں آپ کا درد سر بنی رہیں گی، اس ہفتے چیزیں قریب ہوکے دور ہوسکتی ہیں۔ صبر کیجیے اللہ کرم فرمانے والا ہے۔

The post علمِ نجوم کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/35a4soJ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment