Ads

انڈس کانگریس پارٹی، سندھ میں نئی سیاسی جماعت تشکیل

 کراچی:  سندھ میں انڈس کانگریس پارٹی کے نام سے ایک اورسیاسی جماعت وجود میں آگئی۔

انڈس کانگریس پارٹی کے نام سے نئی پارٹی کا منشورپیش کرتے ہوئے چیئرمین مصطفی سومرو جنرل سیکریٹری ڈاکٹر جگدیش واسوانی ودیگر نے پاکستان کی چار اکائیوں کو متحد کرنے کی ضرورت پرزوردیا اورکہاکہ ملک کو 1940 کی قرارداد کی روح کے مطابق چلایا جائے،سیاسی اوربنیادی حقوق یرغمال ہیں،صوبوں اور مرکزکے مابین ایک نیا سیاسی معاہدہ ضروری ہے، صوبوں میں علیحدگی کی تحریک تب ختم ہوگی جب بنیادی حقوق میسرہوں گے۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انڈس کانگریس کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کوسندھ کے لوگوں نے اس لیے ووٹ نہیں دیے تھے کہ صوبہ بیچ دیں، گلگت کوسندھ بنانے کی بات کی جاتی ہے،سندھ کی زمینیں اور پہاڑ تک بیچے گئے ہیں، بلاول بھٹوکومراد علی شاہ کی کارکردگی کا پتا ہی نہیں، اس کی کارگردگی زیروہے۔

The post انڈس کانگریس پارٹی، سندھ میں نئی سیاسی جماعت تشکیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/35llL6b
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment