Ads

پاکستان کی امریکا کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات کی پالیسی جاری رہے گی

 کراچی: پاکستان کی امریکا کے ساتھ ’’برابری‘‘ کی سطح پر تعلقات جاری رکھنے کی پالیسی برقرار رہے گی۔

اعلیٰ ترین حکومتی سفارتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے پاکستان کی حکومت کے اعلیٰ حلقوں کی نظر اس وقت امریکی صدارتی الیکشن پر ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ یا جو بائیڈن میں سے کون نیا امریکی صدر ہوگا؟۔ان میں سے جو امریکی صدر ہوگا،پاکستان کی پالیسی واضح ہے کہ امریکا کے ساتھ آئندہ بھی برابری کی سطح پر پالیسی کے تحت بات چیت اور تعلقات کو جاری رکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بہتر رہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان رابطوں کا تسلسل جاری رہا۔اس ہی بہتر تعلقات کی بنیاد پر امریکا اور افغان طالبان کے درمیان قطر معاہدہ کرانے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔یہ ہی معاہدہ افغان مفاہمتی عمل کو کامیاب بنانے میں اہم  نقطہ ہے۔

 

The post پاکستان کی امریکا کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات کی پالیسی جاری رہے گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/34Wzd0c
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment