اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کورونا ویکسین کی فنڈنگ کیلیے عالمی اداروں سے رابطے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت ویکسین کی خریداری سے متعلق فنڈنگ کیلیے عالمی بنیک، ایشیائی ترقیاتی بنک اور یونیسف سے رابطہ کرکے مدد طلب کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صحت اکنامک افیئر ڈویژن کے ذریعے فنڈز کے حصول کیلیے عالمی اداروں سے رابطے کرے گی، عالمی اداروں سے آسان شرائط پر قرض اور امداد کے لیے بات کی جائے گی، وزارت صحت نے مربوط پلان کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی ویکسین کی بکنگ کیلیے 150 ملین ڈالرز کی منظوری دے چکی ہے۔
The post کورونا ویکسین کی فنڈنگ، عالمی اداروں سے رابطوں کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2USJKUf
0 comments:
Post a Comment