Ads

پی ایس ایل کے تمام میچ پاکستان میں کرا کر وعدہ پورا کردیا، احسان مانی

 کراچی: چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تمام میچ پاکستان میں کرا کر وعدہ پورا کردیا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے ابتدائی 30 میچوں کو 6 لاکھ تماشائیوں نے اسٹیڈیم میں آکر دیکھا تاہم کویڈ کی وجہ سے آخری میچز بند دروازوں میں کرانا مجبوری تھی، تماشائی اسٹیڈیم میں ہوتے تو کراچی اور لاہور کے میچ کا رنگ کچھ اور ہی ہوتا تاہم تمام ٹیمیں، مقامی انتظامیہ، آفیشلز اور سیکورٹی ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔

احسان مانی نے کہا کہ پی ایس ایل کے تمام میچ پاکستان میں کرا کر وعدہ پورا کردیا، غیر ملکیوں کی آمد سے سپر لیگ کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے جب کہ اب پی ایس ایل 6 میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم لانے کی کوشش کریں گے۔

The post پی ایس ایل کے تمام میچ پاکستان میں کرا کر وعدہ پورا کردیا، احسان مانی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3nCsEGu
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment