Ads

گلے میں خراش کی شکایت کرنے والے اسسٹنٹ کوچ کورونا سے بچ نکلے

 لاہور: گلے میں خراش کی شکایت کرنے والے شاہد اسلم کورونا سے بچ نکلے۔

قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ نے دبئی سے روانہ ہونے کے بعد جہاز میں میڈیکل فارم بھرتے ہوئے گلے میں خراش کا ذکر کر دیا تھا، شک کی بنا پر انھیں آکلینڈ میں ہی روک لیا گیا جبکہ دیگر کھلاڑی کرائسٹ چرچ کے نواح میں واقع لنکن یونیورسٹی کے علاقے میں مقیم ہوگئے تھے۔

ذرائع کے مطابق شاہد اسلم کے آکلینڈ میں پہلے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آ گئی ہے، مقامی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق مکمل کلیئرنس پر ہی انھیں کرائسٹ چرچ میں اسکواڈ کو جوائن کرنے کی اجازت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد اسلم کو 14روزہ قرنطینہ آکلینڈ میں ہی مکمل کرنا ہوگا۔

The post گلے میں خراش کی شکایت کرنے والے اسسٹنٹ کوچ کورونا سے بچ نکلے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/33l7mFE
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment