Ads

مسجد الحرام کے تمام دروازے معتمرین کے لیے کھول دیے گئے

محدود عمرہ پروگرام کا تیسرا مرحلہ شروع ہونے پرمسجد الحرام کے تمام دروازے کھول دیئے گئے۔

حرم انتظامیہ کے دروازوں کے ڈائریکٹرفہد الجعید کے مطابق عمرہ پروگرام کے پہلے اوردوسرے مرحلے کے دوران حرم کی کے 100 سے زیادہ دروازے زائرین کے لیے کھول دیے گئے تھے تاہم اب عمرہ پروگرام کا تیسرا مرحلہ شروع ہونے پرتمام دروازے کھول دیے گئے جب کہ حفاظتی انتظامات سخت کردیے ہیں۔

ڈائریکٹر فہد الجعید نے کہا کہ دروازوں پر24 گھنٹے اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں، 19 دروازے نمازیوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں ۔ نمازاجازت نامہ رکھنے والے صرف ان ہی دروازوں سے داخل ہوسکیں گے۔

ڈائریکٹر فہد الجعید نے کہا کہ عمرہ زائرین کے لیے 13 دروازے مختص کیے گئے ہیں ان میں ملک فہد، اجیاد، الصفا اور مروہ شامل ہیں۔ عمرہ زائرین حرم شریف میں داخل ہوتے وقت ان کے نام اور نمبر ذہن نشین کرلیں اس سے انہیں حرم شریف سے نکلنے میں سہولت ہوگی تاہم عمرہ یا نماز کے لیے آنے والوں کو حرم میں کھانے پینے کی اشیا اور دھار دار آلات لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

The post مسجد الحرام کے تمام دروازے معتمرین کے لیے کھول دیے گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3645lhP
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment