Ads

لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج اظفر سلطان سید کورونا کے باعث انتقال کر گئے

 لاہور:  

ایڈیشنل سیشن جج اظفر سلطان سید کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

ترجمان لاہور ہائی کورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اظفر سلطان سید میں چند روز قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، کورونا رپورٹ مثبت آنے پر ایڈیشنل سیشن جج اظفر سلطان کی عدالت کو بند کردیا گیا تھا۔ اظفر سلطان کی عدالت میں تعینات تمام عملے کے ٹیسٹ کروائے گئے جو منفی آئے تھے۔

ترجمان لاہور ہائی کورٹ کے مطابق عدالت عالیہ کی جانب سے کورونا وبا کی دوسری لہر کے پیشِ نظر ایس او پیز جاری کیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وبا کی دوسری لہر میں شدت آرہی ہے اور ایک مرتبہ پھر ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

The post لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج اظفر سلطان سید کورونا کے باعث انتقال کر گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/36w2uhZ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment