Ads

اپنے ہی ملک میں غلاموں جیسے سلوک سے پریشان آگئی ہوں، کنگنا رناوت

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ وہ خود کو اپنے ہی ملک میں غلام تصورکرتی ہیں اور غلاموں کی طرح برتاؤ کیے جانے سے پریشان آگئی ہیں۔

پاکستان کے خلاف اکثرسوشل میڈیا پر زہر اگلنے والی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت اپنے ہی ملک کے لوگوں کے رویوں سے پریشان آگئیں۔ کنگنا نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر اور اس کے سی ای او جیک ڈورسے کی جانب سے ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے اپنی ذہنی کیفیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا جب لوگوں کے پاس آپ کے سوالوں کا جواب نہیں ہوتا تو وہ آپ کا گھر توڑ دیتے ہیں، آپ کو جیل میں ڈال دیتے ہیں، آپ کی آواز دبا دیتے ہیں یا پھر آپ کی ڈیجیٹل شناخت کو ہی ختم کردیتے ہیں۔

کسی کی ڈیجیٹل شناخت کو ختم کرنا ورچوئل ورلڈ (تصوراتی دنیا) میں کسی کا قتل کرنے سے کم نہیں۔ اس کے خلاف سخت قانون ہونا چاہیئے۔

ایک اور ٹوئٹ میں کنگنا نے کہا میں اپنے ہی ملک میں غلاموں کی طرح سلوک کیے جانے سے پریشان آگئی ہوں۔ ہم اپنے تہوار نہیں مناسکتے، سچ نہیں بول سکتے، دہشتگردی کی مذمت نہیں کرسکتے۔ اس شرمناک غلامی کی زندگی کا کیا فائدہ ہے جو اندھیروں کے نگہبانوں کے زیر کنٹرول ہے۔

The post اپنے ہی ملک میں غلاموں جیسے سلوک سے پریشان آگئی ہوں، کنگنا رناوت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/35KFxs0
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment