Ads

سارہ کا کرینہ کو”آنٹی” کہنے پرسیف کا حیران کن رد عمل

سارہ کا کرینہ کو”آنٹی” کہنے پرسیف کا حیران کن رد عمل

 ممبئی: سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے جب کرینہ کو آنٹی کہا توان کے والد سیف علی کا حیران کن رد عمل دیکھنے میں آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان اورامرتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان کے لیے وہ لمحہ مشکل تھا کہ وہ اپنے والد کی دوسری بیوی و اداکارہ کرینہ کپورخان کوکیا کہہ کر بلائیں۔

ایک شو کے دوران جب اس متعلق سارہ علی خان سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ کرینہ کپورخان نے خود اس بات پرکہا تھا کہ تمہاری ماں موجود ہے تومیں اورتم ایک دوست کی طرح رہ سکتے ہیں۔

سارہ نے کہا کہ ان کے والد سیف علی خان نے بھی دوسری ماں سے متعلق کبھی کچھ نہیں کہا۔  جس پرشو کے میزبان کرن جوہر نے کہا کہ وہ کرینہ کو”چھوٹی ماں” بھی کہہ سکتی تھیں، جس پرسارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ شاید کرینہ کو اچھا نہیں لگتا۔

ساتھ ساتھ سارہ نے یہ بھی بتایا کہ شروع میں وہ اس متعلق خاصا کشمکش کا شکارتھیں کہ میں کرینہ کو کیا کہوں گی؟ کیا میں کرینہ کو “آنٹی” کہوں گی جس پروالد سیف علی خان نے کہا تھا کہ نہیں نہیں مجھے معلوم ہے کہ تم کرینہ کو آنٹی کہنا نہیں چاہوگی۔ جس کے بعد اداکارہ نے بتایا کہ کرینہ کویا تو وہ کرینہ یا صرف “کے” پکارتی ہیں۔

The post سارہ کا کرینہ کو”آنٹی” کہنے پرسیف کا حیران کن رد عمل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3qiZhLy

via Blogger https://ift.tt/3lplmom
November 30, 2020 at 09:59PM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment