کراچی: پاک ترک پروڈکشن کمپنیوں کے درمیان معائدے میں اداکارعدنان صدیقی اورہمایوں سعید کوبھی منصوبے کا حصہ بنایا گیا ہے۔
انسٹاگرام ایپ پرپاکستان کے مایہ نازاداکارعدنان صدیقی نے ایک پوسٹ شیئرکی جس سے معلوم ہوا کہ پاکستان کے انصاری فلمزاور ترکی کے تکدن فلمزپروڈکشن ہاؤسزکے درمیان مشترکہ منصوبے پرکام کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پاک ترک پروڈکشن کمپنیوں کے درمیان معائدہ میں اداکارعدنان صدیقی اورہمایوں سعید کو بھی منصوبے کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اس متعلق اداکارعدنان صدیقی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اس بات پریقین رکھا ہے کہ آرٹ کو بین الاقوامی اور جغرافیائی سیاسی حدود کے بالا ترہونا چاہیئے، اوراس طرف یہ میرا چھوٹا قدم ہے۔
The post پاک ترک پروڈکشن کمپنیزکا معائدہ؛ عدنان صدیقی اورہمایوں سعید بھی منصوبے کا حصہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ltHJsR
0 comments:
Post a Comment