Ads

ملک میں زیادہ تر ٹیسٹ سینٹرز کی پچز بنانے والے حاجی بشیر چل بسے

 لاہور:  پی سی بی کے سابق ہیڈ گراؤنڈ مین حاجی بشیر احمد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔

حاجی بشیر احمد 40 سال سے زائد عرصے تک بورڈ کے ساتھ وابستہ رہے، قذافی اسٹیڈیم سمیت ملک میں زیادہ تر ٹیسٹ سینٹرز کی پچز انھوں نے بنائیں، ریٹائرمنٹ کے بعد وہ ان دنوں مختلف نجی گراؤنڈز کی پچز تیار کررہے تھے، وہ لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر کے ساتھ بھی وابستہ تھے۔

ماجد خان، حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد، انضمام الحق، ویوین رچرڈز سمیت دنیا کے ٹاپ اسٹارز حاجی بشیر کی بنائی پچز پر کرکٹ کھیل چکے۔

The post ملک میں زیادہ تر ٹیسٹ سینٹرز کی پچز بنانے والے حاجی بشیر چل بسے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/36NfkZf
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment