Ads

قومی ٹیم کو کمرشل پرواز کے ذریعے لاہور سے نیوزی لینڈ بھیجنا مہنگا پڑگیا

 لاہور: قومی اسکواڈ کو کمرشل پرواز کے ذریعے لاہور سے نیوزی لینڈ بھیجنا مہنگا پڑگیا۔

قومی ٹیم کو کمرشل پرواز کے ذریعے لاہور سے نیوزی لینڈ بھیجنا مہنگا پڑگیا۔ ایئر پورٹس اور دوران سفر کئی مقامات پر عوام سے سامنا ہوا، جہاز کے اندر بھی تمام کھلاڑی آپس میں ملتے جلتے رہے، انھوں نے ایس اوپیز کی خلاف ورزیاں بھی کیں۔

یاد رہے کہ دورئہ انگلینڈ کیلیے اسکواڈ کی کورونا کلیئرنس کے بعد چارٹرڈ طیارے سے روانگی ہوئی جس کے اخراجات بھی میزبان کرکٹ بورڈ نے برداشت کیے تھے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی بھی اہلیہ کے ہمراہ رخصت ہونے کے بعد اپنے گھر چلے گئے تھے۔

اس بار تمام کھلاڑی اور معاون اسٹاف ارکان کمرشل پرواز کے ذریعے اڑان بھرنے کے بعد دبئی آئے، وہ مختصر قیام کے بعد براستہ کوالالمپور پہلے آکلینڈ اور پھر کرائسٹ چرچ پہنچے، اس دوران کہیں نہ کہیں سے وائرس کی زد میں آگئے۔

The post قومی ٹیم کو کمرشل پرواز کے ذریعے لاہور سے نیوزی لینڈ بھیجنا مہنگا پڑگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/39revIm
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment