Ads

چینی اسکینڈل: فرانزک آڈٹ ٹیم کے رکن ڈپٹی ڈائریکٹر برخاست

 اسلام آباد: چینی اسکینڈل میں فرانزک آڈٹ کرنے والی ٹیم کے رکن ڈپٹی ڈائریکٹر سجاد مصطفی باجوہ کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

وزارت داخلہ نے ایف آئی اے چینی اسکینڈل میں فرانزک آڈٹ کرنے والی ٹیم کے رکن ڈپٹی ڈائریکٹر سجاد مصطفی باجوہ کو نوکری سے برخاست کردیا۔ان پر محکمانہ طور پر نااہل ہونے اور حساس معلومات افشا کرنے سمیت گورنمنٹ سروس کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی فرد جرم لگائی گئی تھی۔

وزارت داخلہ نے ایڈیشنل سیکریٹری کوتحقیقاتی افسر مقرر کیا، جنھوں نے سجاد مصطفی کوپیش ہونے کے لیے متعدد نوٹسز جاری کیے  لیکن وہ پیش نہ ہوئے، جس پرانھوں نے ملزم کو برخاست کرنے کی سفارش کردی جو سیکرٹری داخلہ نے منظورکرلی۔

 

The post چینی اسکینڈل: فرانزک آڈٹ ٹیم کے رکن ڈپٹی ڈائریکٹر برخاست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/32y1Krz
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment