Ads

دورانِ بیٹنگ دل کی دھڑکن بے ترتیب، ویمن کرکٹر کو اسپتال جانا پڑگیا

سڈنی: ویمنز بگ بیش میں سڈنی سکسرز کی جنوبی افریقی کرکٹر میریزین کیپ کو دوران بیٹنگ دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونے پر اسپتال جانا پڑگیا۔

میریزین کیپ دل کے مرض میں مبتلا اور دھڑکن پر نظر رکھنے کیلیے ایک مانیٹر استعمال کرتی ہیں، پرتھ اسکورچرز کے خلاف میچ میں وہ 33 رنز پر بیٹنگ کررہی تھی جب دھڑکن بے ترتیب ہوئی، جس پر انھوں نے میڈیکل اسٹاف کو طلب کیا اور پھر ریٹائرڈ ہوکر باہر چلی گئیں۔

اگرچہ وہ بعد میں بولنگ کرنے کا ارادہ رکھتی تھیں مگر اس کی اجازت دینے کے بجائے انھیں بطور احتیاط معائنے کیلیے اسپتال لے جایا گیا۔

واضح رہے کہ فروری میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان سے میچ کے دوران بھی ان کے ساتھ ایسا ہوا تھا،بعد میں وائرل بیماری کی وجہ سے وہ آسٹریلیا سے سیمی فائنل نہیں کھیل پائی تھیں۔

The post دورانِ بیٹنگ دل کی دھڑکن بے ترتیب، ویمن کرکٹر کو اسپتال جانا پڑگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3pohzum
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment