Ads

فلم ’زندگی تماشا‘ آسکر میں پورے پاکستان کی نمائندگی کرے گی، سرمد سلطان کھوسٹ

 لاہور: ہدایت کار سرمد سلطان کھوسٹ کا کہنا ہے کہ فلم ’زندگی تماشا‘ آسکر میں پورے پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔

زندگی تماشا کے ہدایت کار سرمد سلطان کھوسٹ کا کہنا ہے کہ جو درد دل اس فلم نے مجھے دیا، اس نے اب آرٹ پر میرے  یقین کو بحال کردیا ہے، زندگی تماشا کی آسکر میں نامزدگی کا اعلان اس تاریک سال کے آخر میں میرے لیے روشنی کی کرن بن کر آیا ہے۔

سرمد سلطان کھوسٹ کا کہنا تھا کہ یہ فلم میں نے پاکستان اور یہاں کے لوگوں کے لیے بنائی ہے لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ یہاں لوگ اس سے دیکھنے سے محروم رہے جو کہ میرے ضمیر پر بہت بڑا بوجھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آسکر کے لیے نامزدگی فخر کی بات ہے تاہم فلم ’زندگی تماشا‘ آسکر میں پورے پاکستان کی نمائندگی کرے گی، مجھے خود پر اور اپنی ٹیم پر فخر ہے اور میں کمیٹی کا بے حد مشکور ہوں۔

 

The post فلم ’زندگی تماشا‘ آسکر میں پورے پاکستان کی نمائندگی کرے گی، سرمد سلطان کھوسٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2VmbpNW
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment