Ads

سعودی عرب کے ریگستان میں برفباری کی ویڈیو وائرل

ریاض: یقیناً اسے آب وہوا میں تبدیلی ہی کہا جاسکتا ہے کہ سعودی عرب کے ایک شہرمیں گھٹاٹوپ بادل چھاگئے، پہلے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی اور اس کے بعد برفباری سے ریگستان بھرگیا۔

اس تناظر میں ایک ویڈیو تیزی سے مقبول ہورہی ہے جس میں اونٹوں کو عین ریگستانی زمین پر برف کے ساتھ دوڑتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ واقعہ سعودی عرب کے مشہور شہر حائل میں پیش آیا ہے۔ یہ شہر شمال مغربی حصے میں واقع ہے۔ اس ماہ کئی مرتبہ برف باری، تیز بارش اور گرج چمک دیکھی گئی ہے۔

اس ضمن میں کئی ویڈیوز بھی وائرل ہورہی ہیں جن میں موسم کو تیزی سے بدلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ تاہم سعودی سول ڈیفینس نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بدلتے ہوئے موسموں سے شہریوں کو خبردار کردیا گیا تھا۔ اسی طرح مشرقی صوبے اور اثیر میں بھی غیرمعمولی موسمیاتی کیفیات دیکھی گئی ہیں۔

تحقیق کے مطابق سعودی عرب میں شہر حائل آب و ہوا میں تبدیلی (کلائمٹ چینج) سے متاثرہ علاقوں میں سرِ فہرست ہے جہاں موسمیاتی شدت کو دیکھا جاسکتا ہے۔

The post سعودی عرب کے ریگستان میں برفباری کی ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/38Lluvr
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment