Ads

مولانا خادم حسین رضوی کی نمازجنازہ کل مینارپاکستان گراؤنڈ میں ادا کی جائیگی

 لاہور: خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا خادم حسین رضوی کی نمازجنازہ کل مینارپاکستان گراؤنڈ میں ادا کی جائیگی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ روزانتقال کرجانے والے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی کی نمازجنازہ کل صبح 11 بجے مینارپاکستان گراؤنڈ میں ادا کی جائیگی۔

ان کی وفات کے بعد ملک بھرسے کارکنان کا ان کی رہائش گاہ پرپہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے

دوسری جانب سیاسی لیڈران، سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے مولانا خادم حسین رضوی کے انتقال پرتعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پر تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے، آمین۔

واضح رہے کہ مولانا خادم حسین رضوی گزشتہ شب حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے وفات پاگئے تھے۔ انہیں طبیعت خراب ہونے پراسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

The post مولانا خادم حسین رضوی کی نمازجنازہ کل مینارپاکستان گراؤنڈ میں ادا کی جائیگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3nzrJ9U
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment