Ads

منی لانڈرنگ ریفرنس؛ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

 لاہور: احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی۔ جیل حکام نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں بکتر بند گاڑی میں عدالت پہنچایا۔

اس موقع پر (ن)  لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کارکنوں نے شہباز شریف کو لانے والی گاڑی پر چڑھنے کی کوشش کی، جس پر پولیس اور کارکنوں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

سماعت کے دوران احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی جب کہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو شہادتوں کے لیے طلب کرلیا۔

فرد جرم عائد کیے جانے کے موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، میرے سیاسی مخالفین میرے خلاف سازش کررہے ہیں، میرے خلاف جھوٹے الزامات عائد کیے گئے ہیں، نیب کے تمام الزامات مسترد کرتا ہوں۔

The post منی لانڈرنگ ریفرنس؛ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/35gofTr
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment